جمعہ 21 نومبر 2025 - 09:26
بچوں کو نماز کی عادت دلانے میں والدین کا کردار

حوزہ/ والدین کو چاہیے کہ نماز کی تعلیم دینے کے بعد بار بار یاد دہانی اور ساتھ دے کر بچے کو نماز کی مشق اور عمل پر آمادہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جس طرح بچہ سات سال کی عمر میں اسکول جاتا ہے، اسی طرح دینی تربیت میں بھی وہ ’’نماز کی کلاس‘‘ میں داخل ہو جاتا ہے۔

رسول اکرم (ص) کا فرمان ہے:"جب تمہارے بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز سکھاؤ

یعنی اس عمر سے پہلے والدین کی ذمہ داری صرف اتنی تھی کہ بچے کے سامنے اپنی نماز کو نمونہ کے طور پر پیش کریں؛ لیکن سات سال کے بعد انہیں باقاعدہ طور پر بچے کو نماز پڑھنا سکھانا چاہیے۔

عملی تربیت کے بعد بچے کو آزاد نہیں چھوڑ دینا چاہیے؛ بلکہ اسے بار بار یاد دہانی کراتے ہوئے اس کی نگرانی بھی ضروری ہے۔ مثال کے طور پر جب والدین نماز کے لیے کھڑے ہوں تو بچے سے کہیں:"بیٹا/بیٹی! میری طرف دیکھو اور سیکھو کہ اپنے مہربان خدا سے بات کیسے کی جاتی ہے

اور کچھ عرصے بعد اسے یہ بھی کہنا چاہیے:"عزیزم! آؤ، تم بھی میری طرح نماز پڑھ کر دکھاؤ، تاکہ مجھے پتا چلے کہ تم نے نماز پڑھنا سیکھ لیا ہے یا نہیں

ماخذ: کتاب ’ادبِ الٰہی‘، جلد سوم، صفحات 48 اور 49

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha